spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
7 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سوست ڈرائی پورٹ: عوامی ریلیف، علاقائی خوشحالی اور قومی ترقی کی جانب اہم پیش رفت

گلگت:

سوست ڈرائی پورٹ پر حکومتی اقدامات کے نتیجے میں گلگت بلتستان کے عوام کو سہولیات اور ترقی کے نئے مواقع میسر آنا شروع ہو گئے ہیں۔

سوست ڈرائی پورٹ سی پیک کا کلیدی تجارتی گیٹ وے ہے، جو پاک چین زمینی تجارت کے لیے مرکزی راستے کی حیثیت رکھتا ہے۔

حکام کے مطابق سوست بندرگاہ گلگت بلتستان سے کراچی تک قومی سپلائی چین اور تجارتی نظام کی ریڑھ کی ہڈی سمجھی جاتی ہے۔ ڈرائی پورٹ پر بڑھتی ہوئی تجارتی سرگرمیوں سے قومی خزانے کو استحکام حاصل ہو رہا ہے، جہاں گزشتہ سال تقریباً 22 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا گیا، جو ملکی معیشت کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔

گلگت بلتستان کے عوام کے دیرینہ مطالبے پر حکومت نے سوست ڈرائی پورٹ سے آنے والی اشیاء پر سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں تقریباً 4 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا ہے۔ اس عوامی ریلیف کا بنیادی مقصد روزمرہ استعمال کی اشیاء کو سستا کرنا اور عوام کو مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیکس ریلیف کسی مخصوص طبقے تک محدود نہیں بلکہ اس کے فوائد قیمتوں میں کمی، مقامی تجارت کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع کی صورت میں عام عوام تک پہنچیں گے۔ سوست ڈرائی پورٹ کی بہتر سہولیات سے مقامی کاروبار کو فروغ ملے گا، جس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق سوست ڈرائی پورٹ کی مکمل فعالیت معاشی ترقی کی ضامن ہے، تاہم اس امر کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ اس کے ثمرات حقیقی معنوں میں مقامی عوام تک پہنچیں، تاکہ علاقائی خوشحالی کے ساتھ ساتھ قومی ترقی کا عمل بھی مستحکم ہو سکے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں