spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
7 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

مشیر زراعت عبدالحکیم کا زرعی کمپلیکس گلگت کا دورہ , جاری منصوبوں پر بریفنگ

گلگت.
مشیر براۓ ایگریکلچر، لائیو اسٹاک، فشریز ٫ واٹر مینجمنٹ گلگت بلتستان
جناب عبدالحکیم نے زرعی کمپلیکس گلگت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری ایگریکلچر، لائیو اسٹاک، فشریز محمد اعظم خان نے محکمانہ سرگرمیوں، جاری منصوبوں اور آئندہ حکمتِ عملی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

مشیر نے محکمے کی کارکردگی کو سراہا اور زرعی، لائیو اسٹاک اور فشریز کے شعبوں میں خدمات کی فراہمی کو عوامی فلاح و بہبود کے لیے اہم قرار دیا۔ انہوں نے پائیدار طریقہ کار، جدت اور تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا تاکہ گلگت بلتستان میں غذائی تحفظ اور دیہی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں