spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
2 May, 2026
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مزارِ اقبال پر طلباء و طالبات نے حاضری دی اور پھولوں کی چادھڑ چڑھا کر عقیدت و محبت کا اظہار کیا جبکہ راحت فتح علی خان نے ’’لب پہ آتی ہے دعا‘‘ سمیت کلامِ اقبال پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ Discover more Music Industry News Comedy Show Tickets Weather Alert Service گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء نے کلامِ اقبال پیش کر کے محفل کو گرما دیا میمونہ ساجد نے’’ہر لحظہ ہے مومن کی نئی آن نئی شان‘‘پیش کر کے داد سمیٹی۔ تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرنسپل کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ارم، پرو ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر اعجاز اللہ چیمہ، ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر بسیرا امبرین، ڈین لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ریحانہ، ڈین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد حسین اور وائس چانسلر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نظام ، پروفیسر ڈاکٹر ندیم جعفر شامل ہیں نے خصوصی شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے علامہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی اور دو قومی نظریے کو اجاگر کرتے ہوئے معرکۂ حق کی کامیابی کو اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر قرار دیا۔ شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا تقریب میں قومی یکجہتی، نظریۂ پاکستان اور حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا اور مقررین نے فکرِ اقبال کو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سکردو میں محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کی صحافتی نمائندوں کو ڈیجیٹل میڈیا پالیسی 2025 پر بریفنگ

سکردو: سیکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان، ثناء اللہ کے ہدایات کے تحت، محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات فاروق احمد کی سربراہی میں، سکردو کمشنر کانفرنس ہال میں بلتستان ڈویژن کے پریس کلبز کے صدور، صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں کے سربراہان اور سینئر صحافیوں کے ساتھ ایک تفصیلی بریفنگ کا انعقاد کیا۔

اجلاس میں وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کم سے کم اجرت کے مؤثر نفاذ اور حال ہی میں صوبائی کابینہ منظور شدہ “ڈیجیٹل میڈیا پالیسی 2025” کے خدوخال و نمایاں خصوصیات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ سیکریٹری اطلاعات ثناء اللہ نے گلگت سے زوم لنک کے ذریعے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

شرکاء سے خطاب میں سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ صحافیوں کی اجرت کو قانون کے مطابق لایا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا پالیسی 2025 پر صحافتی برادری کی جانب سے پیش کی گئی تعمیری تجاویز کا خیرمقدم کیا اور زور دیا کہ پالیسی کے نفاذ میں شفافیت اور باہمی مشاورت کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس موقع پر انفارمیشن آفیسر آصف رضا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات بلتستان کلثوم زہرا نے شرکاء کو ڈیجیٹل میڈیا پالیسی 2025 پر تفصیلی بریفنگ دی اور پالیسی کے اہم نکات کو تفصیل سے بیان کیا۔

اجلاس کے اختتام پر صحافتی تنظیموں اور پریس کلبز کے صدور نے سیکریٹری اطلاعات کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ صحافیوں کی بہبود اور پیشہ ورانہ مسائل کے حل کے لیے محکمہ اطلاعات اور صحافتی برادری کے درمیان باہمی تعاون کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں