spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

شاہین شاہ آفریدی مکمل فٹ قرار

قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی(shaheen afridi) نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا جس کے بعد انہیں مکمل فٹ قراردیدیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا فزیکل فٹنس ٹیسٹ دو روز قبل لیا گیا تھا،ان کا فٹنس ٹیسٹ آسٹریلیا سیریز اور ورلڈ کپ کو مدنظر رکھ کر لیا گیا۔

شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا سیریز اور ورلڈ کپ کے لئے مکمل فٹ ہیں ،یاد رہے قومی فاسٹ باؤلر بگ بیش لیگ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر بابر اعظم کو وطن واپس بلا لیا ہے۔ بابر اعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جوائن کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں