spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
2 May, 2026
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مزارِ اقبال پر طلباء و طالبات نے حاضری دی اور پھولوں کی چادھڑ چڑھا کر عقیدت و محبت کا اظہار کیا جبکہ راحت فتح علی خان نے ’’لب پہ آتی ہے دعا‘‘ سمیت کلامِ اقبال پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ Discover more Music Industry News Comedy Show Tickets Weather Alert Service گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء نے کلامِ اقبال پیش کر کے محفل کو گرما دیا میمونہ ساجد نے’’ہر لحظہ ہے مومن کی نئی آن نئی شان‘‘پیش کر کے داد سمیٹی۔ تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرنسپل کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ارم، پرو ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر اعجاز اللہ چیمہ، ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر بسیرا امبرین، ڈین لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ریحانہ، ڈین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد حسین اور وائس چانسلر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نظام ، پروفیسر ڈاکٹر ندیم جعفر شامل ہیں نے خصوصی شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے علامہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی اور دو قومی نظریے کو اجاگر کرتے ہوئے معرکۂ حق کی کامیابی کو اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر قرار دیا۔ شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا تقریب میں قومی یکجہتی، نظریۂ پاکستان اور حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا اور مقررین نے فکرِ اقبال کو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

چپورسن میں زلزلہ متاثرین کی امداد جاری ,جی بی ڈی ایم اے، اے کے اے ایچ اور پاک فوج کی مشترکہ کارروائیاں، خیمے، کمبل، خوراک اور ادویات تقسیم۔

گلگت۔

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں چپورسن میں زلزلہ متاثرین کو امداد کی فراہمی جاری

چپورسن میں زلزلہ متاثرین کو امداد کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے اقدامات میں مزید تیزی، مقامی کمیونٹی کو شدید سردی کے موسم میں امداد فراہم کرنے کے لیے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹٰ سمیت دیگر حکومتی ادروں ، آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے زیلی ادارے AKAH نے چپورسن میں امدادی اشیاء تقسیم کیں اور متاثرین کی عملی امداد کے لئے مزید اقدامات کئے ، مقامی کمیونٹی کی درخواست پر 215 خصوصی خیموں ، 650 گرم کمبلوں سمیت فوڈ پیکس بھی مہیا کر دیئے گئے ہیں۔ اشیائے خورد نوش کی کمی کو پورا کرنے کے لئے چپورسن میں 900 عدد ڈیڑھ لیٹر کی پانی کی بوتلوں سمیت 150 دودھ کے کارٹن اور شیر خوار بچوں کے لئے دودھ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق

زلزلے کو چوتھے روز بھی امدادی سرگرمیاں زور شور سے جاری ہیں ۔

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی اقدامات کرنے اور متاثرین کی بلاتعطل مدد کرنے کے لیئے فوری احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری کے احکامات کی روشنی میں گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جی بی ڈی ایم اے) اور محکمہ مواصلات و تعمیرات گلگت بلتستان نے علاقے میں سڑکوں کی بحالی کے لئیے ہنگامی اقدامات کیئے ہیں اور روڈز کو فوری طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں ہنگامی حالات کے پیش نظر آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹیٹ (اے کے اے ایچ) نے بھی ہیلی کاپٹر سورٹی بھیج کر

نقصان کا جائزہ لیا ہے۔

21 جنوری کو صوبائی وزراء کی ایک وفد سمیت سرکاری اعلیٰ حکام نے متاثرہ وادیوں کا دورہ کیا، زلزلے سے متاثرہ گھروں اور زمینی دراڑوں کا معائنہ کیا۔ گلگت میں ایک اہم اجلاس میں گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جی بی ڈی ایم اے) اور آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹیٹ (اے کے اے ایچ) سمیت دیگر زمہ دار اداروں نے صورتحال پر تفصیلی غور خوض کیا اور ممکنہ امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔ سردی کے موسم میں پیش آنے والے ہنگامی حالات کے پیش نظر بیماریوں سے بچاؤ، فوری ضرورت کی اشیاء کی فراہمی، ادویات اور ہیٹنگ کی سہولیات، سینیٹشن اور ہائیجن کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی اور زخمیوں کے لیے بہترین صحت و بحالی کی سہولیات کے حوالے سے اجلاس میں تجاویز پیش

کی گئیں ،

اجلاس میں جی بی ڈی ایم اے اور آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹیٹ کے حکام نے موجودہ صورتحال سے بخوبی نمٹنے کے لئے قریبی تعاون کا عہد کیا، جبکہ ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنر ہنزہ کو فوری جائزوں کی نگرانی کا حکم دیا ہے تاکہ زمینی حقائق کے مطابق امدادی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کیا جاسکے۔ 22 جنوری کو پاک فوج کی جانب سے ایک خصوصی ٹیم نے سی او 20 انجنئرز کی سربراہی میں چپورسن میں زلزلے سے متاثرہ وادیوں کا دورہ کیا۔ ٹیم میں پاک فوج کے انجینئرز سمیت دیگر زمہ داران شامل تھے، پاک فوج کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ایندھن، خیمے ، گرم کپڑے، گرم کمبل، اشیائے خورد نوش ، خوردنی تیل، چائے پتی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ بھی فراہم کی گئیں، ایف سی این اے کی جانب سے بھیجی گئی خصوصی ٹیم نے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ بھی مرتب کی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں