spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 May, 2026
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مزارِ اقبال پر طلباء و طالبات نے حاضری دی اور پھولوں کی چادھڑ چڑھا کر عقیدت و محبت کا اظہار کیا جبکہ راحت فتح علی خان نے ’’لب پہ آتی ہے دعا‘‘ سمیت کلامِ اقبال پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ Discover more Music Industry News Comedy Show Tickets Weather Alert Service گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء نے کلامِ اقبال پیش کر کے محفل کو گرما دیا میمونہ ساجد نے’’ہر لحظہ ہے مومن کی نئی آن نئی شان‘‘پیش کر کے داد سمیٹی۔ تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرنسپل کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ارم، پرو ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر اعجاز اللہ چیمہ، ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر بسیرا امبرین، ڈین لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ریحانہ، ڈین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد حسین اور وائس چانسلر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نظام ، پروفیسر ڈاکٹر ندیم جعفر شامل ہیں نے خصوصی شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے علامہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی اور دو قومی نظریے کو اجاگر کرتے ہوئے معرکۂ حق کی کامیابی کو اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر قرار دیا۔ شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا تقریب میں قومی یکجہتی، نظریۂ پاکستان اور حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا اور مقررین نے فکرِ اقبال کو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

الحمدللہ پاکستان مشکل حالات سے باہر آچکا، اب اگلی منزل صرف ترقی ہے، وزیر اعظم

ڈیووس: عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر پاکستان پویلین میں وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ پاکستان مشکل حالات سے باہر آچکا ہے اور ملک اقتصادی استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پالیسی ریٹ 22.5 فیصد سے کم ہوکر اب 10.5 فیصد ہوگیا ہے جس سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سماجی اشاریے بہتر بنانے کے لیے مشترکہ اور مسلسل کوششیں جاری ہیں اور پاکستان کو برآمدات پر مبنی ترقی کی راہ اپنانا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی نظام میں بنیادی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی گئی ہیں اور ریونیو کلیکشن سسٹم مکمل طور پر ڈیجیٹل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے گزشتہ سال کی زرعی برآمدات کو انتہائی حوصلہ افزا قرار دیا اور کہا کہ معدنیات کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری جاری ہے جب کہ گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں قدرتی وسائل کی بدولت ترقی کے نئے مواقع کھلے ہیں۔

وزیراعظم نے آئی ٹی اور دیگر برآمدات میں حوصلہ افزا ترقی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور تربیت فراہم کرنے کے لیے متعدد پروگرام شروع کیے گئے ہیں جن میں نیوٹیک نوجوانوں کو عالمی معیار کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ تربیت فراہم کررہا ہے۔ اس سے نوجوان خلیجی ملکوں اور دنیا کے دیگر حصوں میں ملازمت کے مواقع کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان انسداد دہشت گردی میں بھی مختلف ملکوں کے ساتھ تعاون کررہا ہے اور اب معاشی استحکام حاصل ہوچکا ہے، اب اگلی منزل صرف ترقی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں