spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 May, 2026
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مزارِ اقبال پر طلباء و طالبات نے حاضری دی اور پھولوں کی چادھڑ چڑھا کر عقیدت و محبت کا اظہار کیا جبکہ راحت فتح علی خان نے ’’لب پہ آتی ہے دعا‘‘ سمیت کلامِ اقبال پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ Discover more Music Industry News Comedy Show Tickets Weather Alert Service گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء نے کلامِ اقبال پیش کر کے محفل کو گرما دیا میمونہ ساجد نے’’ہر لحظہ ہے مومن کی نئی آن نئی شان‘‘پیش کر کے داد سمیٹی۔ تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرنسپل کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ارم، پرو ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر اعجاز اللہ چیمہ، ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر بسیرا امبرین، ڈین لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ریحانہ، ڈین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد حسین اور وائس چانسلر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نظام ، پروفیسر ڈاکٹر ندیم جعفر شامل ہیں نے خصوصی شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے علامہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی اور دو قومی نظریے کو اجاگر کرتے ہوئے معرکۂ حق کی کامیابی کو اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر قرار دیا۔ شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا تقریب میں قومی یکجہتی، نظریۂ پاکستان اور حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا اور مقررین نے فکرِ اقبال کو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ناسا کا نیا منصوبہ: چاند کے سفر میں عام افراد کی شمولیت، طریقہ کار جانیں

امریکی خلائی ادارے ناسا نے دنیا بھر میں خلا سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ایک انوکھا اور یادگار موقع متعارف کرایا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناسا نے واضح کیا ہے خلا سے دلچسپی رکھنے والے افراد اپنا نام چاند تک پہنچا سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے باقاعدہ طور پر رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، موصول ہونے والے ناموں کو ایک خصوصی ڈیجیٹل میموری ڈیوائس میں محفوظ کر کے چاند کی جانب روانہ کیا جائے گا، تاکہ عام افراد بھی اس تاریخی خلائی مشن کا حصہ بن سکیں۔

ناسا کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں عوام کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا نام خلائی تاریخ میں درج کروائیں۔ ادارے کے مطابق یہ نام ایک ایس ڈی کارڈ میں محفوظ کیے جائیں گے، جسے آرٹیمس دوم مشن کے دوران خلائی جہاز اورین کے ساتھ روانہ کیا جائے گا، جو چاند کے گرد مدار میں گردش کرے گا۔

رپورٹس کے مطابق آرٹیمس دوم مشن کے لیے راکٹ کی تیاری لانچ پیڈ پر جاری ہے، جبکہ اس مشن کی روانگی فروری میں متوقع ہے۔ تقریباً 10 روزہ اس خلائی سفر کے دوران ناسا کے 4 تربیت یافتہ خلا نورد چاند کے گرد چکر مکمل کرنے کے بعد زمین پر واپس آئیں گے۔ یہ مشن انسان کے چاند کی جانب دوبارہ سفر کی جانب ایک اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے۔

یہ خلائی مہم ناسا کے اس طویل المدتی منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد نصف صدی سے زائد عرصے کے بعد انسان کو دوبارہ چاند تک پہنچانا ہے۔ اگرچہ اس مرحلے میں چاند کی سطح پر لینڈنگ شامل نہیں، تاہم اسے مستقبل میں انسانی لینڈنگ کی تیاریوں کے لیے ایک بنیادی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ناسا کے مطابق اس اقدام کا مقصد خلائی تحقیق کے ساتھ عوام کی وابستگی کو فروغ دینا اور نئی نسل کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کی جانب متوجہ کرنا ہے، تاکہ خلا کی کھوج محض اداروں تک محدود نہ رہے بلکہ عام انسان بھی خود کو اس تاریخی سفر کا حصہ محسوس کر سکے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں