spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے بھرپور امدادی اقدامات، نگران وزیر اعلیٰ

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس(ر) یار محمد کے احکامات کے مطابق چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ونٹرائزڈ ٹینٹ(موسم سرما کے خیمے)، فوڈ پیکس، کیروسین ہیٹرز، کمبل، گرم کپڑے اور شال بجھوائے گئے ہیں۔

ایمرجنسی بنیادی پر چپورسن روڈ بحال کیا گیا ہے۔ نگران صوبائی وزراء اور ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی سمیت ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔

نگران وزیر اعلیٰ نے زلزلہ متاثرین کی بھرپور مدد کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ چپورسن لزلہ متاثرین کو درپیش مشکلات کا احساس ہے۔

زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور زلزلے کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا قانون اور پالیسی کے تحت ازالہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں