spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 May, 2026
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مزارِ اقبال پر طلباء و طالبات نے حاضری دی اور پھولوں کی چادھڑ چڑھا کر عقیدت و محبت کا اظہار کیا جبکہ راحت فتح علی خان نے ’’لب پہ آتی ہے دعا‘‘ سمیت کلامِ اقبال پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ Discover more Music Industry News Comedy Show Tickets Weather Alert Service گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء نے کلامِ اقبال پیش کر کے محفل کو گرما دیا میمونہ ساجد نے’’ہر لحظہ ہے مومن کی نئی آن نئی شان‘‘پیش کر کے داد سمیٹی۔ تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرنسپل کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ارم، پرو ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر اعجاز اللہ چیمہ، ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر بسیرا امبرین، ڈین لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ریحانہ، ڈین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد حسین اور وائس چانسلر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نظام ، پروفیسر ڈاکٹر ندیم جعفر شامل ہیں نے خصوصی شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے علامہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی اور دو قومی نظریے کو اجاگر کرتے ہوئے معرکۂ حق کی کامیابی کو اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر قرار دیا۔ شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا تقریب میں قومی یکجہتی، نظریۂ پاکستان اور حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا اور مقررین نے فکرِ اقبال کو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے، ٹرمپ سے ملاقات متوقع

وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے 56 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس پہنچ گئے ہیں جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ڈیوس میں مصروف دن گزاریں گے جہاں ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گے اورڈیوس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بدھ کو ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران دو طرفہ امور اور خطے کے مسائل پر بات چیت کی جائے گی اور اس دوران وزیراعظم عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایم ڈی سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔

 

قبل ازیں حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے ہیں اور زیورخ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جنیوا، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے محمد بلال، سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر مرغوب سلیم اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

 

وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں اجلاس کے مختلف سیشنز میں شرکت کریں گے، وزیراعظم پاکستان کی میزبانی اور ورلڈ اکنامک فورم کی شراکت داری میں ہونے والی بزنس راؤنڈ ٹیبل میں بھی شریک ہوں گے۔

وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں پاکستان کے معاشی استحکام کے حوالےسے کی جا رہیں اصلاحات اور پاکستان کے بہتر ہوتے معاشی اعشاریوں پر روشنی ڈالیں گے۔

مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم پاکستان کے استحکام کے حوالے سے ٹرپل او پروگرام ( آرڈر، آپرچونیٹی، آپٹیمائزیشن) پر بھی بات کریں گے۔

ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور  وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں