spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

اگر آپ کے ہاتھ کی ’’شہادت کی انگلی‘‘ چھوٹی ہے تو۔ حیرت انگیز انکشاف

اسلام آباد: اگر آپ کے ہاتھ کی شہادت کی انگلی دیگر انگلیوں سے چھوٹی ہے تو یہ آپ کی ذات میں ایک اہم چیز کی نشاندہی کرتی ہے۔ نجومی مستقبل کا حال ہاتھ کی لکیریں دیکھ کر اور آسٹرولوجسٹ ستاروں کی چال سے کسی بھی شخصیت کے بارے میں پیشگوئی کرتے ہیں۔

تاہم صرف ہاتھ کی لکیریں اور ستاروں کی چال ہی نہیں بلکہ ہاتھ کی انگلیاں بھی آپ کی ذات کی پرت کھول کر دنیا کو آپ کا نیا چہرہ سکتی ہیں۔ ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق اگر کسی مرد کی دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی درمیانی (انگوٹھی پہننے والی) یا اس کے برابر چوتھی انگلی سے چھوٹی ہے تو آپ کی شخصیت یہ درج ذیل علامات ہو سکتی ہیں۔ خواتین کے ساتھ اچھا سلوک

چوتھی انگلی کے مقابلے میں شہادت کی انگلی چھوٹی رکھنے والے افراد خواتین کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کرتے ہیں۔ یہ دعویٰ کچھ سال قبل جرنل Personality and Individual Differences میں شائع تحقیق میں کیا گیا تھا۔

اور اس تحقیق میں 78 مردوں اور 77 خواتین کو شامل کر کے ان سے متعدد بار فارمز بھروائے گئے اور صنف مخالف کے بارے میں ان رائے معلوم کی گئی۔ اس تحقیق کا جو نتیجہ برآمد ہوا، اس کے مطابق شہادت کی چھوٹی انگلی کے مالک افراد خواتین سے تہذیب وشائستگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ان سے اچھے رویے سے پیش آتے ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ جن مَردوں کی شہادت کی انگلی انگوٹھی والی انگلی سے چھوٹی ہوتی ہے۔ وہ زیادہ پرکشش چہروں کے مالک ہوتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماں کے پیٹ میں ہارمونز سے چہرے بنتے ہیں اور یہ ہارمونز ہی ان کی کشش کا تعین بھی کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں