spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کچے کے 62 ڈاکوؤں نےسرنڈر کر دیا

سندھ : صادق آباد میں سندھ اور پنجاب کی پولیس نے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا، جس کے نتیجے میں کچے کے 62 انتہائی مطلوب ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا۔ سرنڈر کرنے والوں میں لوند، کوش، لٹھانی اور سیکھانی گینگ کے خطرناک عناصر شامل ہیں۔

ڈی آئی جی غازی صلاح الدین کے مطابق، آپریشن میں 2 ہزار پولیس اہلکار، 8 ڈرون ٹیمیں، 6 بلٹ پروف اور درجنوں بکتر بند گاڑیاں شریک ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، 50 سے زائد سہولت کار بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ آپریشن کا مقصد ڈاکوؤں کو قانون کے سامنے لانا اور علاقے میں امن قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو جرائم سے توبہ کرکے سرنڈر کریں گے، انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے گا، لیکن جو ریاست کا سامنا کرنے سے گریز کریں گے ۔

ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر محاصرے کے تحت آپریشن جاری ہے، جس کے نتیجے میں علاقے میں جرائم کی شرح میں کمی کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں