spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

وزیرِ داخلہ اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی ملاقات

گلگت: وزیرِ داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے اہم ملاقات کی، جس میں چُپُرسان میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری امداد اور مکمل معاوضے کی فراہمی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ متاثرین کو ہونے والے تمام نقصانات کا ازالہ حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔ وزیرِ داخلہ کل چُپُرسان کا دورہ کریں گے اور متاثرہ علاقوں کا زمینی جائزہ لیں گے۔

اجلاس میں شاہراہِ قراقرم (KKH) پر مسافروں کو درپیش مشکلات، خصوصاً سفری اوقات کے مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔ مزید برآں بجلی کی تنخواہوں سے کٹوتی کے مسئلے کے حل اور بجلی کے میٹرز کی تنصیب کے حوالے سے بھی غور کیا گیا، جبکہ متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ سرکاری ملازمین بجلی کے میٹر اپنے گھروں میں نصب کریں اور تفصیلات شیئر کریں، تاکہ غیر قانونی استعمال کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

عوامی شکایات کے ازالے اور شفافیت یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں