ہنزہ سے چپورسن کے لیے ایمرجنسی امداد روانہ
ہنزہ: ٹاؤن منیجمنٹ سوسائٹی کریم آباد اور بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے زلزلہ متاثرینِ چپورسن کے لیے ایمرجنسی امداد آج شام روانہ کر دی گئی۔ امدادی سامان میں ضروری اشیائے خورونوش، گرم ملبوسات اور دیگر بنیادی ضروریات شامل ہیں، جو رات تک چپورسن پہنچنے کی توقع ہے۔
سول سوسائٹی نمائندگان کے مطابق مشکل وقت میں پورے ہنزہ کے عوام اور متعلقہ ادارے متاثرین چپورسن کے ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور آئندہ مزید امدادی سرگرمیوں کے لیے بھی تعاون جاری رہے گا۔


