spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

انڈر19 ورلڈ کپ میں نیا ریکارڈ بن گیا

آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں جنوبی افریقا کی انڈر19 ٹیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

تنزانیہ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز اسکور کیے، جو نہ صرف رواں ایڈیشن کا سب سے بڑا اسکور ہے بلکہ انڈر19 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کی تاریخ کی بہترین بیٹنگ کارکردگی بھی قرار دی جا رہی ہے۔

اس شاندار اسکور کے ساتھ جنوبی افریقا نے اپنا ہی پرانا ریکارڈ توڑ دیا، جو اس نے 2012 میں نمیبیا کے خلاف 6 وکٹوں پر 359 رنز بنا کر قائم کیا تھا۔

موجودہ میچ میں جنوبی افریقی بیٹرز نے ابتدا سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور تنزانیہ کے بولرز کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہ دیا۔

جنوبی افریقا کی اننگز میں کپتان محمد بلبولیا نے ذمہ دارانہ اور دلکش بیٹنگ کرتے ہوئے 108 رنز کی شاندار سنچری اسکور کی، جبکہ جیسن رولز نے ناقابلِ شکست 125 رنز بنا کر اننگز کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔

دونوں بیٹرز کے درمیان مضبوط شراکت نے ٹیم کے اسکور کو ریکارڈ سطح تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دیگر بیٹرز نے بھی تیز رفتار رنز بنا کر مجموعی اسکور کو مزید مستحکم کیا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی انڈر19 ٹیم کو ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ٹیم پر دباؤ بڑھ گیا تھا۔ تاہم تنزانیہ کے خلاف اس جارحانہ اور اعتماد سے بھرپور بیٹنگ نے نہ صرف ٹیم کے حوصلے بلند کر دیے بلکہ پوائنٹس ٹیبل پر بھی انہیں مضبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق جنوبی افریقا کی یہ کارکردگی ٹورنامنٹ میں دیگر ٹیموں کے لیے واضح پیغام ہے کہ پروٹیز انڈر19 ٹیم ٹائٹل کی مضبوط امیدوار بن کر سامنے آ چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں