spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 May, 2026
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مزارِ اقبال پر طلباء و طالبات نے حاضری دی اور پھولوں کی چادھڑ چڑھا کر عقیدت و محبت کا اظہار کیا جبکہ راحت فتح علی خان نے ’’لب پہ آتی ہے دعا‘‘ سمیت کلامِ اقبال پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ Discover more Music Industry News Comedy Show Tickets Weather Alert Service گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء نے کلامِ اقبال پیش کر کے محفل کو گرما دیا میمونہ ساجد نے’’ہر لحظہ ہے مومن کی نئی آن نئی شان‘‘پیش کر کے داد سمیٹی۔ تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرنسپل کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ارم، پرو ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر اعجاز اللہ چیمہ، ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر بسیرا امبرین، ڈین لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ریحانہ، ڈین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد حسین اور وائس چانسلر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نظام ، پروفیسر ڈاکٹر ندیم جعفر شامل ہیں نے خصوصی شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے علامہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی اور دو قومی نظریے کو اجاگر کرتے ہوئے معرکۂ حق کی کامیابی کو اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر قرار دیا۔ شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا تقریب میں قومی یکجہتی، نظریۂ پاکستان اور حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا اور مقررین نے فکرِ اقبال کو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ڈیجیٹل میڈیا پالیسی 2025 اور کم از کم اجرت,سیکریٹری اطلاعات کی زیر صدارت اہم اجلاس

گلگت۔
وفاقی حکومت اور حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے مقرر کئے گئے کم سے کم اجرت کی ادائیگی کو یقینی بنانے اور حال ہی میں منظور شدہ ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کے خدوخال اور اس کے نمایاں خصوصیات سمیت اسں کے اجراء سے قبل لاحہ عمل بنانے کیلئے سیکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان ثناءاللہ کے زیر سربراہی دو الگ اجلاس سول سیکریٹریٹ گلگت میں منعقد ہوئے ۔اجلاس گلگت بلتستان حکومت اور وفاقی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کم سے کم اجرت کی ادائگی کو یقینی بنانے کیلئے بلتستان ، دیامر استور اور گلگت ڈویژن کے چھ اضلاع سے صحافیوں کے نمائندہ تنظیموں پہ مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئ
اجلاس میں گلگت بلتستان نیوز پیپز سوسائٹی، گلگت یونین آف جرنلسٹس اور گلگت پریس کلب اور گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ بلتستان اور دیامر ڈویژن سے نمائندگی نہ ہونے کے باعث خاطر خواہ گفت و شنید نہیں ہو سکتی لہذا ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں بلتستان یونین آف جرنلسٹس سکردو پریس کلب اور گھانچے پریس کلب ، دیامر پریس کلب اور گاہکوچ پریس کلب سمیت استور پریس کلب سے بھی نمائندگی ہونی چاہیے تاکہ تمام ڈویژن اپنے اپنے معروضی حالات کے پیش نظر مفید تجاویز اور آرا سمیت کمیٹی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ کمیٹی کو ایک ہفتے کا وقت دیا گیا کہ وہ اپنی سفارشات مرتب کر کے پیش کر سکیں۔
سیکریٹری اطلاعات کے زیر سربراہی منعقد ہونے والے اجلاس میں ڈیجیٹل میڈیا پالیسی 2025 پہ بھی تفصیلی گفتگو شنید کی گئی اور اس بات پہ اتفاق کیا گیا کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید بہتری لائی جائے گی تاہم بلتستان اور دیامر میں ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک صحافیوں کی آرا جانے اور اس پالیسی پہ اگاہی کیلئے ٹیم اسی ہفتے بلتستان اور دیامر ڈویژن کا دورہ کرے گی اس موقع پہ سیکریٹری اطلاعات نے ہدایت کی اس پالیسی کو میڈیا ہاوس کے ساتھ شیئر کیا جائے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں