spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

چاول کی برآمدات، پاکستان نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا

پاکستان نے چاول کی برآمد میں بڑا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا چاول برآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے، بین الاقوامی جریدے نے پاکستانی چاول کی عالمی سطح پر پذیرائی کی تصدیق کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر 2025 کے دوران پاکستانی چاول کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، خصوصاً باسمتی چاول کی برآمد میں 50 فیصد سے زائد غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان نے گزشتہ ماہ 4 لاکھ 89 ہزار ٹن چاول برآمدکئے، اس طرح پاکستان عالمی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا۔

پاکستانی چاول سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات، چین، تنزانیہ، کینیا اور آئیوری کوسٹ کو برآمد کیا گیا۔ ماہرین نے چاول کی برآمدات میں مسلسل اضافے کو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیاہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں