spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

 شاہراہِ قراقرم پر غیر ضروری تاخیر اور چیک پوسٹ مسائل، وزیرِ داخلہ کا خیبر پختونخوا حکومت سے رابطہ

 وزیرِ داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ کا شاہراہِ قراقرم پر مسافروں کو درپیش مشکلات کا نوٹس

 شاہراہِ قراقرم پر غیر ضروری تاخیر اور چیک پوسٹ مسائل، وزیرِ داخلہ کا خیبر پختونخوا حکومت سے رابطہ

 مسافروں کی عزت، سہولت اور وقت کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ساجد علی بیگ

شاہراہِ قراقرم پر سفری مسائل کے فوری اور دیرپا حل کے لیے عملی اقدامات پر اتفاق

وزیرِ داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے شاہراہِ قراقرم پر مسافروں کو درپیش طویل سفری مشکلات، غیر ضروری تاخیر، بار بار چیک پوسٹوں پر روکے جانے اور خواتین، بچوں و بزرگوں کو بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے سنگین مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری داخلہ / ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ خیبر پختونخوا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

رابطے کے دوران عوام کو درپیش اذیت ناک صورتحال، قافلوں کی تاخیر اور سفری دورانیہ دوگنا ہونے پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور اس مسئلے کے فوری اور دیرپا حل کے لیے عملی اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

وزیرِ داخلہ ساجد علی بیگ نے واضح کیا کہ عوام کی عزت، سہولت اور وقت کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور شاہراہِ قراقرم پر سفر کو محفوظ، باوقار اور سہل بنانے کے لیے متعلقہ اداروں سے مؤثر رابطہ اور اصلاحات کا عمل جاری رکھا جائے گا-

 

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں