spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایوب کھوسو نے ماضی کے ایک اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

ایوب کھوسو کے نام سے کون واقف نہیں، وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ایک بہترین اداکار ہیں جنہوں کئی ڈراموں میں لازوال کردار ادا کیے۔

ایوب کھوسو  نے ماضی کے ڈرامے دشت میں عتیقہ اوڈھو کے ساتھ رومانوی منظر کی شوٹنگ کرنے حوالے سے اہم انکشاف کیا۔

سینیئر اداکار کو حال ہی میں ایک نجی شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔

اُنہوں نے ٹی وی شو کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے 1990ء کی دہائی میں ریلیز ہونے والے مشہور ڈرامے’دشت‘ کے لیے عتیقہ اوڈھو کے ساتھ رومانوی مناظر کی شوٹنگ کے بارے میں بھی بات کی۔

ایوب کھوسو نے اعتراف کیا ہے کہ اُنہیں عتیقہ اوڈھو کے ساتھ رومانوی منظر کی شوٹنگ کے دوران بہت مشکل پیش آئی۔

اداکار نے بتایا کہ میری ظاہری شکل و صورت کی وجہ سے لوگ سمجھتے ہیں کہ میں بہت سخت مزاج ہوں۔ جب میں ڈرامہ سیریل ’دشت‘ کی شوٹنگ کروا رہا تھا تو مجھے یاد ہے کہ اس میں عتیقہ اوڈھو کے ساتھ مجھے ایک رومانوی منظر کی شوٹنگ کرواتے ہوئے بہت مشکل پیش آئی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم بلوچوں کا رومانس کے بارے میں تصور بہت الگ ہے جبکہ طارق معراج صاحب کا رومانس کے بارے میں تصور گہرا اور شاعرانہ تھا، وہ چاہتے تھے کہ میں اداکارہ کا ہاتھ پکڑ کر خوبصورتی کی تعریف کروں جو میرے لیے کافی مشکل تھا۔

ایوب کھوسو کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں طارق معراج صاحب کی منتیں کرتا تھا کہ ایسے مناظر شوٹ نہ کروائیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں