spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

2025 میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 62 ہزار 499 افراد بیرون ملک بھجوائے گئے،ترجمان

وزارتِ سمندر پار پاکستانیز کے اقدامات سے بیرونِ ملک روزگار کے حصول، ترسیلاتِ زر اور قانونی تحفظ میں نمایاں بہتری آنے لگی، گزشتہ سال 7لاکھ 62 ہزار سے زائد  پاکستانیوں کو بیرونِ ملک روزگار کے لیے بھجوایا گیا، جبکہ ترسیلاتِ زر میں نو فیصد اضافہ ہوا۔ وزارت ،  دوسرا اوورسیز کنونشن اپریل دوہزار چھبیس میں کروانے کے لئے پرامید ہے۔

وزارت اوورسیز پاکستانیز کے مطابق سال 2025 میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 62 ہزار 499 پاکستانی روزگار کے حصول کیلئے بیرون ملک گئے، ترسیلاتِ زر نو فیصد اضافے  کے ساتھ تقریباً 40 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ وزارت نے اٹلی، بیلاروس اور عراق کے ساتھ افرادی قوت کے حوالے سے معاہدوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔ قطر میں 19 سال بعد پاکستانی ہنرمندوں کے لیے ورک ویزوں کے اجرا کا دوبارہ اجرا شروع ہوا۔ فلاحی اقدامات کے تحت وزارت نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے شادی گرانٹ 4 لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے کر دی، جبکہ وفات گرانٹ 8 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔  حادثاتی موت کی صورت میں 20 لاکھ روپے کی انشورنس ، 50 ہزار روپے جنازہ گرانٹ اور میت کی وطن واپسی کے اقدامات شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں