spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کیا پنیر دماغ کی طبی حفاظت کرسکتی ہے؟

اگرچہ مکمل نہیں تاہم پنیر کچھ حد تک دماغ کی طبی حفاظت میں مدد دے سکتی ہے۔

پنیر میں چند ایسے اجزا ہوتے ہیں جو دماغی صحت سے جُڑے ہیں جیسے:

وٹامن B12: اعصابی خلیات کے لیے ضروری ہے، یادداشت اور توجہ میں مدد دیتا ہے۔

پروٹین اور امینو ایسڈز: دماغی کیمیکلز بنانے میں کردار ادا کرتا ہے۔

کیلشیم: اعصابی سگنلز کی ترسیل میں مدد دیتا ہے۔

صحت مند چکنائیاں: دماغی خلیوں کی ساخت کے لیے اہم ہے۔

کچھ تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ معتدل مقدار میں ڈیری مصنوعات استعمال کرنے والے افراد میں عمر کے ساتھ ذہنی کمزوری کا خطرہ قدرے کم ہو سکتا ہے۔

خیال رہے:

تاہم زیادہ پنیر میں سیر شدہ چکنائی اور نمک زیادہ ہو سکتے ہیںحد سے زیادہ استعمال دل کی بیماری کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے، جو بالواسطہ دماغ پر بھی اثر ڈالتی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں