spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

امریکا کا 2030 تک چاند پر نیوکلیئر ری ایکٹر بنانے کا اعلان

امریکی خلائی ادارے ناسا اور امریکی محکمہ توانائی نے 2030 تک چاند پر نیوکلیئر ری ایکٹر نصب کرنے کا اعلان کر دیا۔

 

چاند پر لگایا جانے والا نیوکلیئر ری ایکٹر نیوکلیئر فیژن پر انحصار کرے گا جس سے اسپیس ایجنسی کی آئندہ آرٹیمس مہم اور مریخ کے مستقبل کے مشنز کے لیے توانائی حاصل ہوگی۔

ناسا کے مطابق دونوں اداروں نے ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت مدار میں بھی ایک نیوکلیئر ری ایکٹر نصب کرنا ہے۔

 

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دسمبر میں ایک ایگزیکٹیو آرڈر جاری کیا گیا تھا جس میں ری ایکٹرز اور ’امریکی خلائی برتری‘ پر دوبارہ توجہ دینے پر زور دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے سیکریٹری محکمہ انرجی کرس رائٹ کا کہنا تھا کہ ان کا ماننا ہے کہ یہ نیوکلیئر توانائی اور خلائی تحقیق کی تاریخ میں عظیم تکنیکی کامیابیوں میں سے ایک ہوگی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں