پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ 2026 ملک کے 25 شہروں میں 27 مختلف مقامات پر منعقد کی جا رہی ہے،
جس میں 4500 سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں، یہ پروگرام نوجوانوں کو قومی ترقی، فکری مضبوطی اور اعتماد فراہم کرنے کے عزم کا مظہر ہے۔
آئی ایس پی آر انٹرن شپ قومی ترقی کیلئے نوجوانوں کو باصلاحیت اور بااعتماد بنانے کے عزم کا مظہر ہے، 12 جنوری سے 20 فروری تک جاری رہنے والی ونٹر انٹرن شپ میں 4500 سے زائد طلبہ شرکت کر رہےہیں۔
انٹرن شپ میں شامل طلباء و طالبات کو قومی سلامتی کے موضوعات پر خصوصی لیکچرز دیےجائیں گے، انٹرن شپ کا مقصد ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے نوجوانوں کو فکری، تعلیمی اور قومی سطح پر مضبوط بنانا ہے۔
پاک فوج کی پیشہ ورانہ تربیت سے آگاہی کیلئے فوجی تنصیبات کے دورے بھی انٹرن شپ پروگرام کا حصہ ہیں۔
طلبہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’پاک فوج کے انٹر ن شپ پروگرام نوجوان نسل کی تربیت کے لیے نہایت ضروری ہیں۔


