spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

چین نے امریکی و اسرائیلی سائبر سیکیورٹی سافٹ ویئر پر پابندی عائد کر دی

چینی حکام نے قومی سلامتی کے خدشات کی بنا پر ملکی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کی تقریباً بارہ سائبر سیکیورٹی کمپنیوں کے سافٹ ویئر کا استعمال بند کر دیں۔

چین کا ماننا ہے کہ یہ سافٹ ویئر حساس اور خفیہ معلومات جمع کرکے بیرون ملک منتقل کر سکتے ہیں، اس لیے وہ مغربی ٹیکنالوجی کے بجائے اپنے مقامی متبادل کو ترجیح دے رہا ہے۔

پابندی کا اطلاق امریکی کمپنیوں جیسے براڈکام کی ملکیت وی ایم ویئر (VMware)، پالو آلٹو نیٹ ورکس اور فورٹینیٹ کے سافٹ ویئر پر کیا گیا ہے، جبکہ اسرائیلی کمپنی چیک پوائنٹ سافٹ ویئر ٹیکنالوجیز بھی اس فہرست میں شامل ہے۔

اس فیصلے کے بعد امریکی کمپنیوں کے شیئرز میں کمی دیکھی گئی، جہاں براڈکام اور پالو آلٹو نیٹ ورکس کے حصص میں ایک فیصد سے زائد کمی ہوئی، اور فورٹینیٹ کے شیئرز تقریباً تین فیصد گر گئے۔

بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کی مخالفت کرتے ہیں، چین

چینی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیجنگ کو خدشہ ہے کہ مغربی ٹیکنالوجی کو غیر ملکی طاقتیں ہیک کر سکتی ہیں، اسی لیے چین سائبر سیکیورٹی، کمپیوٹر سسٹمز اور سافٹ ویئر کے شعبے میں خود انحصاری کی جانب گامزن ہے۔

چین کی بڑی مقامی سائبر سیکیورٹی کمپنیوں میں 360 سیکیورٹی ٹیکنالوجی اور نیوسافٹ شامل ہیں۔

دوسری جانب، امریکہ نے کچھ شرائط کے تحت اینویڈیا (Nvidia) کو چین میں جدید مصنوعی ذہانت (AI) چپس کی فروخت کی اجازت دی ہے۔

امریکی محکمہ تجارت کے مطابق اینویڈیا مخصوص حالات میں اپنا H200 چپ چین کو فروخت کر سکے گی، تاہم جدید ترین پروسیسرز پر پابندی برقرار رہے گی۔ چینی حکومت مقامی سطح پر تیار کردہ AI چپس کے استعمال کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، جس کے باعث اینویڈیا کی چپس کی طلب کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں