spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گلگت یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی سیکرٹری اطلاعات ثناءاللہ سے ملاقات، صحافیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اہم امور زیرِ بحث۔

.گلگت

گلگت یونین آف جرنلسٹس کے ایک وفد نے سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان ثناءاللہ سے تفصیلی ملاقات کی۔ وفد کی قیادت صدر گلگت یونین آف جرنلسٹس کرن قاسم نے کی۔ وفد میں سینیئر نائب صدر ذاکر حسین، جنرل سیکرٹری ثمر عباس قذافی، سیکرٹری فنانس عمران شیر خان اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری بشارت یزدانی شامل تھے۔

 

ملاقات کے دوران صدر گلگت یونین آف جرنلسٹس کرن قاسم نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور مطالبہ کیا کہ محکمہ اطلاعات صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو ڈیلی ویجز کی فراہمی، پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان ثناءاللہ نے وفد کو یقین دلایا کہ محکمہ اطلاعات صحافیوں کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر صحافیوں کو ایگریڈیشن کارڈز جاری کیے جائیں گے۔
سیکرٹری اطلاعات نے مزید بتایا کہ صحافیوں کے لیے ایکسپوژر وزٹس، کیپیسٹی بلڈنگ پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کے حوالے سے بھی بہت جلد اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ اطلاعات تمام میڈیا تنظیموں کے ساتھ مل کر میڈیا انڈسٹری کی بہتری اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ طور پر کام کرے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں