موسم سرما اپنے ساتھ کئی سوغاتیں لے کر آتا ہے وہی کچھ مسائل بھی ساتھ چلے آتے ہیں،جیسے جلد کا خشک ہونا، سردیوں میں خشک ہوائیں چلتی ہیں جن میں نمی بہت کم ہوتی ہے یہی وجہ ہے اس موسم میں جلد خشک ہونے لگتی ہے اور ساتھ ہی جلد اپنی رونق بھی کھونے لگتی ہے، اس مسئلے کا بنیادی حل مؤسچرائزر کا استعمال ہے۔
یوں تو بازار میں ہر طرح کے مؤسچرائزرز دستیاب ہیں تاہم جو کام گھر میں موجود آئل کرتے ہیں وہ مہنگے مؤسچرائزرز نہیں کر سکتے، یہاں پر ایسے آئل کے بارے میں بتایا جارہا ہے جو آپ کی خشک جلد کو چمکدار بنانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔
ناریل کا تیل
جلد کے تمام مسائل کا حل صرف ایک ہی آئل میں ہے اور وہ ہے ناریل کا تیل، اس سے بہتر دوسرا موسچرائز شاید کوئی ہو، یہ جلد کو نمی سے تر رکھتا ہے اور بدلتے موسموں کے اثرات سے بھی بچاتا ہے۔
خواتین خصوصاً اسکرب کا استعمال کرتی ہیں لیکن غیر معیاری مٹیریل کے استعمال سے جلد پر نشان پڑ جاتے ہیں، اس کا بہترین حل یہ ہے کہ خوبصورت اور چمکدار جلد کے لیے کوکونٹ آئل کو بطور اسکرب مٹیریل استعمال کریں۔ اس کے استعمال سے آپ کے جسم اور خصوصاً چہرے پر جادو بھرا اثر دیکھنے کو ملے گا۔
روغن زیتون
زیتون کے تیل کو دنیا کا سب سے صحت بخش تیل کہاجاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں وہ تمام غذائی اجزاء موجود ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ جلد کو بھی خوبصورت بناتے ہیں، موسم سرما میں اس تیل کا استعمال جلد کی نمی کا برقرار رکھ اس کی قدرتی دلکشی کو بڑھاتا ہے۔
زیتون کا تیل قدرتی میک اپ ریموور بھی ہے، یہ وائپس کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند اور جلد کے لیے بہتر ہوتا ہے، خاص طورپر آئی میک اپ کو ہٹانے کے لیے بہترین ہے اور ساتھ ہی چہرے کی رنگت بھی ماند پڑنے سے بچاتا ہے۔
جوجوبا آئل
شمالی امریکہ کے مقامی باشندے جوجوبا آئل کیل مہاسوں سے لے کر سن برن تک برسوں سے استعمال کرتے آرہے ہیں۔ کیونکہ یہ آئل ایسے پودوں سے نکلنے والا ایکسٹریکٹ ہے جو انسانی جِلد کے اسٹرکچر سے ملتاجلتاہے یعنی جوجوباا ٓئل ہماری جلد کی ساخت کے جیسا ہی ہے یا انسانی جلد کی رطوبت جیسا ہی ہے۔اسی لیے یہ آپ کی جلد کی تازگی کو برقرار رکھنے اور کیل مہاسے ختم کرنے میں مدد کرتاہے ۔ ساتھ ہی یہ موئسچرائزر کے طورپر کام کرتے ہوئے جلد کو تمام دن نمی فراہم کرتا ہے۔


