spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 3 سوروپے کا اضافہ

ایران امریکا کشیدگی کے باعث سونے اور چاندی کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرجا پہنچی،،مقامی سطح پر4300 روپے بڑھکر 24 کیرٹ فی تولہ سونا 486162 روپےکی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا،اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھائو 3687 روپے کے اضافے سے 416805 روپے ہوگئے۔

جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھکر 9575 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی،دوسری جانب عالمی منڈی میں 43 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 4638 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں