spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں اہم مرحلے میں داخل ہوگیا، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی ڈیجیٹل کمپنی آئی کوائن ٹیکنالوجی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ریگولیٹری فریم ورک اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور بلاک چین، اسٹیبل کوائنز اور کم لاگت ڈیجیٹل مالی نظام کے فوائد سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے بینکوں اور متعلقہ ریگولیٹرز کے درمیان رابطے بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں ایک ابتدائی مگر اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

 وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کرپٹو کونسل اور ورچوئل اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر پیش رفت کر رہی ہے، جبکہ ڈیجیٹل اثاثوں کو محفوظ، شفاف اور صارف دوست ماحول میں لانا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔

ملاقات میں صارفین کے تحفظ اور شفافیت کو یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا، جبکہ وفد نے امریکہ اور کینیڈا کے تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان میں جدید ڈیجیٹل مالی نظام کے امکانات کو اجاگر کیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں