spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

نگران وزیر اعلیٰ نے شفاف احتساب، بہتر گورننس اور ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ پر زور دیا۔

گلگت۔

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس(ر) یار محمد نے وزیر اعلیٰ معائنہ کمیشن (CMIT) کی جانب سے دیئے جانے والے محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے کا تحفظ، گورننس کی بہتر ی اور گلگت بلتستان کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے بلاتفریق احتساب کا عمل لاگو کرنالازمی ہے۔

وزیر اعلیٰ معائنہ کمیشن (CMIT) کی اہمیت اور افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے قانونی پیرائے کے مطابق آزادانہ فرائض کی انجام دہی کیلئے قانون سازی کرنے پر غور کیا جائے۔ احتساب اور انکوائری کیلئے بنائے جانے والے اداروں کا مقصد مخالفین کیخلاف کارروائی کرنا نہیں بلکہ ان کا مقصد شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانا ہونا چاہئے۔

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ معائنہ کمیشن (CMIT) کو اپنی توجہ ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ اور شفافیت کو یقینی بنانے پر مرکوز کرنا چاہئے تاکہ مفاد عامہ کے منصوبے شفاف انداز میں ٹائم لائنز کے مطابق مکمل ہوسکیں۔

نظام کی بہتری کیلئے نئے قوانین بنانا کافی نہیں بلکہ موجودہ قوانین پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ناقص منصوبہ بندی،ناقص فزبلٹی اور PC-1 کی وجہ سے منصوبے التواء کا شکار ہوتے ہیں اورقومی خزانے کو نقصان پہنچتا ہے۔ مفاد عامہ کے منصوبوں میں غفلت اور نااہلی کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری رہے تو منصوبوں کی برورقت تکمیل اور عوام تک ثمرات بروقت پہنچ سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں