spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

مہنگی فروخت کی شکایات الفا کنٹرول یا واٹس ایپ پر درج کرائیں، فوری کارروائی ہوگی۔

گلگت ۔

اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل کے نگرانی میں پرائس کنٹرول کا زبردست کاروائی ، ہول سیل ڈیلرز ، جنرل سٹورز اور ریٹیلرز کے دکانوں میں اشیائے خوردونوش کے ہول سیل خریداری لسٹ کا معائینہ کیا ، اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ زائد منافع خوری تو نہی کی جارہی ، علاوہ ازیں اشیائے خوردونوش کی چیکنگ کے دوران بڑی مقدار میں زائد المعیاد نکلنے پر دکانداروں پر جرمانے کئے ۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ اشیائے خوردونوش کے سرکاری نرخناموں سے زائد وصولیوں پر اپنی شکایات الفا کنٹرول نمبر 920724 واٹس ایپ نمبروں 03555555478 اور 03555554145 پر اپنی شکایات درج کرائیں تاکہ فوری طور پر کاروائی کی جاسکے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں