spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

اسلام آباد میں گندھارا تہذیب کا پہلا ورچوئل سفر

سرزمین پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں کی عکاس ہے۔

پاکستان میں گندھارا،موہنجو داڑو،ہڑپہ،کوٹ ڈیجی جیسی قدیم ترین تہذیبوں کے آثار موجود ہیں۔ حکومت پاکستان ملک کی قدیم تہذیبی شناخت کو آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ بنانے بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

پاکستان کی ان کوششوں کا اعتراف بیرونی ذرائع ابلا غ نے بھی کرلیا، عرب نیوز کے مطابق اسلام آباد میوزیم میں قائم جدید ڈیجیٹل گندھارا گیلری میں تاریخ شیشے کے پیچھے حقائق کا روپ دھارے زندہ ہے۔

گیلری میں گندھارا تاریخ کو مصنوعی ذہانت،تھری ڈی ٹیکنالوجی اور ورچوئل ماحول میں پیش کیا جاتا ہے۔ گیلری کوریا ہیریٹیج ایجنسی، محکمہ آثارِ قدیمہ پاکستان اور نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن کے اشتراک سے بنائی گئی ہے۔

گیلری کا وزٹ کرنے والے یہاں داخل ہوتے ہی خود کو ورچوئل گندھارا دور میں محسوس کرتے ہیں۔

گندھارا گیلری کا رخ کرنے والے ملکی و غیرملکی سیاحوں ، طالبعلموں اور محققین کی طرف سے بھی اس منصوبے کو بھرپور طور پر سراہا جارہا ہے۔

یہ گیلری تاریخ کے طالبعلموں کو گندھارا تہذیب کو سمجھنے میں مدد اور عالمی سطح پرپاکستان کی شناخت کو بہتر بنائے گی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں