spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

لمز لاہور میں ڈاکومنٹری فلم ورکشاپ 2025 کامیابی سے مکمل ہوگئی۔ ملک بھر سے نوجوان فلم سازوں نے شرکت کی اور جدید فلم سازی کی تربیت حاصل کی

اسلام اباد۔

لمزیونیورسٹی،لاہور میں منعقدہ فلم ڈاکومنٹری ورکشاپ 2025 نہایت کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ اس تربیتی ورکشاپ میں پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے نوجوان ڈاکومنٹری میکرز نے شرکت کی، جنہیں فلم ڈاکومنٹری کی تیاری، اسکرپٹ رائٹنگ، ریسرچ، سینماٹوگرافی، ایڈیٹنگ اور اسٹوری ٹیلنگ کے جدید تقاضوں سے آگاہ کیا گیا۔ نامور اور تجربہ کار ڈاکومنٹری میکرز نے شرکاء کو عملی مثالوں کے ذریعے رہنمائی فراہم کی۔

فلم ورکشاپ کے دوران آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز حیا فاطمہ اور ایوارڈ یافتہ مصنفہ و فلم ساز انیا رضا سمیت دیگر ماہرین نے خصوصی لیکچرز دیے۔ ورکشاپ کے دوران ماحولیاتی، سماجی اور ثقافتی موضوعات پر مبنی مختلف پروجیکٹس پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ شرکاء نے اپنے آئیڈیاز اور ڈاکومنٹری پراجیکٹس پیش کیے۔
اختتامی تقریب میں شرکاء کی حوصلہ افزائی کی گئی اور رینگچن محمد امر شگری کو ان کی فعال شرکت اور تخلیقی کاوشوں کے اعتراف میں شیلڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں