spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستانی ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے تاریخ رقم کردی

اسلام آباد:پاکستانی ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے تاریخ رقم کردی۔پاکستان میں خواتین کی پہلی پروفیشنل ویمنز ایم ایم اے فائٹ انیتا کریم کے نام رہی۔

اسلام آباد میں پرو فیشنل ایم ایم اے لیگ انفنیٹ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی52کلوگرام ٹائیٹل فائٹ میں پاکستان اور ایران آمنے سامنے ہوئے۔ٹائٹل فائٹ میں انیتا کریم نے ایران کی’’ پریسا شمش آبادی ‘‘کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آوٹ کرکے بیلٹ حاصل کرلی۔

ہنزہ سے تعلق رکھنے والی انیتا کریم پاکستان کی پہلی پروفیشنل ایم ایم فائٹر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار فتوحات حاصل کیں۔انیتا کریم نے پہلی مرتبہ اپنی سر زمین پر پروفیشنل ایم ایم ٹائٹل فائٹ جیتی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں