spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

خیبر پولو کپ جیتنے والی فاتح پولو ٹیم کا شاندار استقبال، باب گلگت پر صوبائی وزراء اور عوام کا تاریخی خیرمقدم

گلگت
خیبر پولو کپ میں شاندار فتح حاصل کرنے والی گلگت کی فاتح پولو ٹیم کے گلگت پہنچنے پر بابِ گلگت میں پروقار اور پرجوش استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ، صوبائی وزیر برائے کھیل ثقافت و امور نوجوانان سید عادل شاہ، ڈپٹی کمشنر گلگت، عالمی شہرت یافتہ پولو کھلاڑی بلبل جان، ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ شاہ محمد اور دیگر معزز شخصیات نے ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔
خیبر پولو کپ کی فتح پر باب گلگت خوشیوں سے گونج اُٹھا، جہاں عوام کی بڑی تعداد نے اپنے ہیروز کا شاندار والہانہ استقبال کیا اور انہیں تاریخی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ شہریوں نے ٹیم کے حق میں نعرے لگائے اور گلگت بلتستان میں پولو جیسے روایتی کھیل کے فروغ پر خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے میدانوں کی بہتری، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز اور نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دے رہی ہے تاکہ گلگت بلتستان کے نوجوان قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔
اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل،ثقافت و امور نوجوانان سید عادل شاہ نے فاتح ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ
گلگت بلتستان کی پولو ٹیم نے خیبر پولو کپ جیت کر نہ صرف صوبے بلکہ پورے خطے کا نام روشن کیا ہے۔ یہ کامیابی ہمارے نوجوانوں کی محنت، جذبے اور صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکے۔ کھیل نوجوانوں کو نظم و ضبط، قیادت اور صحت مند طرز زندگی سکھاتے ہیں، جو ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں پولو سمیت دیگر کھیلوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں