spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
25 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گلگت بلتستان اب صرف سمر نہیں، ونٹر ٹورازم، ثقافت اور ایڈونچر کے نئے مواقع سے معیشت مضبوط ہو رہی ہے۔

سیاحت، ثقافت اور معیشت: گلگت بلتستان میں ونٹر ٹورازم کے بے شمار مواقع

گلگت بلتستان ونٹر ٹورازم کے حوالے سے ایک ابھرتا ہوا سیاحتی خطہ ہے جو اب صرف موسمِ گرما تک محدود نہیں رہا بلکہ سردیوں میں بھی ثقافتی سرگرمیوں اور ایڈونچر ٹورازم کے ذریعے سیاحت کے وسیع امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔

سردیوں کے آغاز پر نسالو فیسٹیول اور بلتستان میں جشنِ مے فنگ جیسی تقریبات قدیم روایات اور ثقافتی شناخت کو اجاگر کرتی ہیں۔

اسی طرح دیوسائی ونٹر فیسٹیول، رٹو، نلتر اور کھلتی جھیل میں اسکیئنگ مقابلے ونٹر ٹورازم کو منظم اور محفوظ انداز میں فروغ دے رہے ہیں۔

ونٹر ایکسپڈیشنز، کے ٹو بیس کیمپ اور دیگر بلند پہاڑی علاقوں کی سرگرمیاں گلگت بلتستان کو عالمی ایڈونچر ٹورازم سے جوڑ رہی ہیں۔

ونٹر ٹورازم کے فروغ سے ہوٹلنگ، ٹرانسپورٹ اور مقامی روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، جو علاقائی معیشت کی پائیدار ترقی کا باعث بن رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں