spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سوئٹزرلینڈ: شدید برف باری، سردی کی لہر میں نمایاں اضافہ

زیورخ: سوئٹزرلینڈ میں ایک دن کے وقفے کے بعد شدید برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شمال کی جانب سے آنے والی سرد ہواؤں اور مسلسل موسلا دھار بارش کے باعث مختلف علاقوں میں درجۂ حرارت منفی 5 سے منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک برف باری کا یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ شدید سردی برقرار رہ سکتی ہے۔

دوسری جانب محکمۂ صحت نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، خاص طور پر بزرگوں اور بچوں کو اضافی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ سردی سے متعلق بیماریوں سے بچا جا سکے۔

محکمۂ ٹرانسپورٹ نے بھی خبردار کیا ہے کہ سفر سے قبل گاڑیوں کے ٹائروں کی حالت، سنو چین کے استعمال اور گاڑی کی مکمل صفائی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ برفانی سڑکوں پر کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں