spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

امریکی گلوکارہ کی قرآن پاک تلاوت نے سب کو مسحور کردیا، ویڈیو وائرل

امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ نے اپنی دلنشین قرآنی تلاوت کے ذریعے عالمی سطح پر توجہ حاصل کر لی ہے۔ عرب دنیا میں کلاسیکی عربی موسیقی کی مہارت کے باعث پہچانی جانے والی جینیفر گروٹ نے 2013 میں اسلام قبول کیا تھا، جس کے بعد وہ قرآن پاک کی تلاوتیں باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔ ان کی یہ تلاوتیں نہ صرف مسلمانوں بلکہ غیر مسلم ناظرین میں بھی بے حد مقبول ہو رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جینیفر گروٹ 2013 میں معروف پروگرام عرب گوٹ ٹیلنٹ کے سیزن کی فائنلسٹ رہ چکی ہیں۔ اگرچہ انہوں نے ابتدا میں عربی زبان نہیں سیکھی تھی، تاہم انہوں نے امِ کلثوم جیسے عظیم کلاسیکی عربی گلوکاروں کے گیت اپنی شاندار اور منفرد ادائیگی کے ساتھ پیش کیے، جس نے سامعین کو فوراً متاثر کیا اور انہیں عرب موسیقی کے حلقوں میں نمایاں مقام دلایا۔

عربی اور مراکشی موسیقی سے گہری محبت نے جینیفر گروٹ کو مراکش منتقل ہونے پر مجبور کیا، جہاں انہوں نے نہ صرف عربی زبان سیکھی بلکہ وہاں کی ثقافت میں بھی خود کو مکمل طور پر شامل کر لیا۔ مراکش میں قیام کے دوران ان کی وابستگی عربی موسیقی اور ثقافت کے ساتھ مزید مضبوط ہوتی چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور امریکہ کے تعلقات تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں،امریکی سفارتکار اینڈی ہیلس

اسلام قبول کرنے کے بعد جینیفر گروٹ نے قرآن پاک کی تلاوتیں ریکارڈ کر کے دنیا بھر کے ناظرین کے لیے پیش کیں۔ ان کی آواز میں کی گئی یہ تلاوتیں روحانیت اور ادب کا ایک نادر امتزاج سمجھی جا رہی ہیں، جنہیں مختلف ممالک میں سراہا جا رہا ہے۔

جینیفر گروٹ کی منفرد شناخت، جس میں موسیقی سے محبت اور اسلامی روحانیت کا حسین امتزاج شامل ہے، نے انہیں عالمی سطح پر ایک ممتاز مقام دلایا ہے۔ ان کی کہانی عربی موسیقی، ثقافت اور روحانیت کے عالمی امتزاج کی ایک نمایاں مثال کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں