spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

چاہتی ہوں کوئی شہزادہ آئے اور مجھے بگی پر بٹھا کر لے جائے: حریم فاروق

پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے اپنے لائف پاٹنر سے متعلق لب کشائی کی ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مستقبل میں ہونے والے لائف پاٹنر کے حوالے سے گفتگو کی۔

حریم فاروق نے کہا کہ میں بہت فلمی ہوں، چاہتی ہوں کوئی شہزادہ آئے اور مجھے بگی پر بٹھا کر لے جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں کافی رومانوی انسان ہوں، میں فلم ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’، ‘دل تو پاگل ہے’، اور ‘ٹائٹینک’ کی بہت بڑی فین ہوں، میں نے کئی بار فلم ‘ٹائٹینک’ دیکھی ہے، کوئی ایسا انسان ہو جو آپ کیلئے دوسروں سے لڑے اور خود کو تبدیل کرے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ واقعی آپ سے محبت کرتا ہے۔

دل ٹوٹنے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہاں دل ٹوٹتے ہوئے لگتا ہے کہ دنیا ختم ہوجائے گی، ایک مہینے تک مجھے بھی ایسا ہی لگا اس کے بعد میں نے اپنی سوچ تبدیل کی اور کہا کہ ابھی تو پوری زندگی باقی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں