spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

معصوم پرندے کو بچانے کیلیے اپنی جان خطرے میں ڈال دی؛ نوجوان ہیرو کی ویڈیو وائرل

رحم دل شخص نے بلندی اور خطرے کی پروا نہ کرتے ہوئے کرین سے لٹک کر ایک پرندے کو نئی زندگی دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست پنجاب میں پیش آیا، جہاں ایک پرندہ اسٹریٹ لائٹ کے قریب بجلی کی تاروں میں بری طرح الجھ گیا تھا۔

معصوم پرندہ خوف زدہ ہو کر بار بار چھٹکارا پانے کی کوشش کر رہا تھا مگر ہر لمحہ اس کی جان کو مزید خطرہ لاحق ہو رہا تھا۔

اسی دوران ایک شخص نے ہمت کی اور کرین کے ذریعے زمین سے کافی اوپر کرین سے لٹکے ہوئے، تیز ہوا اور بجلی کی تاروں کے درمیان مدد کے لیے جاپہنچا۔

اس بہادر شخص نے مکمل سکون اور احتیاط کے ساتھ اپنا کام کیا۔ ہاتھ میں نوکیلا آلہ تھامے اس نے نہایت نرمی سے تار کاٹنا شروع کیا۔

اپنی جان کی پروا کیے بغیر اس نے اس بات کو یقینی بنایا کہ تار کاٹتے ہوئے پرندے کو چوٹ نہ پہنچے اور نہ ہی اس کا اپنا توازن بگڑے۔

چند لمحوں کی سنسنی خیز کوشش کے بعد وہ لمحہ آیا جب پرندہ آزاد ہوا، پر پھیلائے اور فضا میں اڑ گیا۔

جس کے بعد وہاں موجود لوگوں اور کرین پر موجود عملے نے سکون کا سانس لیا اور اس شخص کو بحفاظت واپس نیچے اتار لیا۔

اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے اس شخص کو ”خاموش ہیرو“، ”انسانیت کی مثال“ اور ”رحم دل بہادر“ قرار دیا۔

بہت سے افراد نے کہا کہ آج کے دور میں ایسی ویڈیوز امید دلاتی ہیں کہ انسانیت اب بھی زندہ ہے۔

یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ کبھی کبھی ایک چھوٹی سی ہمدردی بھی کسی جان کے لیے پوری دنیا بن جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں