spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

بیلاروس کی خاتون نے بلند ترین اسکائی سرف جمپ کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

بیلاروس کی جانباز خاتون نے بلند ترین اسکائی سرف جمپ کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اولگا نومووا، جو گزشتہ 15 برس سے اسکائی سرفنگ سے وابستہ ہیں، نے نیپال کے علاقے سیانگبوچے میں ہیلی کاپٹر سے 20 ہزار 945 فٹ کی بلندی پر چھلانگ لگا کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

اولگا نومووا نے ہیلی کاپٹر سے جمپ کے بعد 12 ہزار 356 فٹ تک اسکائی سرفنگ بورڈ پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا، جس کے بعد انہوں نے پیراشوٹ کھول کر بحفاظت زمین پر لینڈ کیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے اولگا نومووا کا کہنا تھا کہ جب سے انہوں نے اسکائی سرفنگ کو دریافت کیا، ایک منفرد اور تاریخی اسکائی ڈائیو ان کا خواب تھا، جو اب پورا ہو گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں