spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

وزیرِ اطلاعات گلگت بلتستان غلام عباس کا سکردو میں پرتپاک استقبال

سکردو: نگران صوبائی وزیر اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان غلام عباس نے وزارت کا حلف اٹھانے کے بعد سکردو پہنچنے پر علاقے کے عوام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

سکردو آمد پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نگران وزیر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شفاف، آزاد اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس کے لیے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔ وزیر اطلاعات غلام عباس نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آزاد، ذمہ دار اور باخبر میڈیا جمہوری عمل کا ایک اہم ستون ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ، ڈیجیٹل سہولیات کی بہتری اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مقامی صحافیوں کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

حکومت اور میڈیا کے درمیان مثبت اور تعمیری روابط کو فروغ دیا جائے گا تاکہ عوامی مسائل بروقت اجاگر ہوں اور ان کا مؤثر حل ممکن بنایا جا سکے۔تقریب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ بلتستان ڈویژن کلثوم زہرا ،سینئر صحافی اسحاق جلال اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں