spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کیو ٹپ میں کیو کا مطلب کیا ہے؟

کانوں کی صفائی کے لیے اکثر افراد کیو ٹپ (Q-Tip) یا کاٹن بڈز کا استعمال کرتے ہیں۔

کانوں کی صفائی سے ہٹ کر انہیں مختلف کاموں کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے جیسے کریم یا تیل لگانے یا ایسی جگہوں کی صفائی جہاں تک رسائی مشکل ہوتی ہے۔

ایسا بھی کہا جاتا ہے کہ کانوں کی صفائی کے لیے ان کا استعمال نقصان دہ ہوتا ہے، مگر یہ ایک لمبی بحث ہے۔

تو اس بحث سے قطع نظر کیا آپ نے کبھی سوچا کیو ٹپ میں کیو کا مطلب کیا ہے؟

ویسے تو اسے کاٹن سواب بھی کہا جاتا ہے مگر کیو ٹپ زیادہ مقبول نام ہے۔

اس میں کیو کا مطلب کوالٹی ہے یعنی اس کا پورا نام کوالٹی ٹپس ہے۔

جی ہاں واقعی کیو سے مراد کوالٹی ہے اور اسے Leo Gerstenzang نے تیار کیا تھا۔

انہوں نے مشاہدہ کیا تھا کہ ان کی اہلیہ ٹوتھ پک میں روئی لگاتی ہے اور اسی کو مدنظر رکھ کر انہوں نے 1923 میں ایک کمپنی کی بنیاد رکھی تاکہ کاٹن سواب تیار کرسکیں۔

مگر 1926 میں اسے کیو ٹپ کا نام دیا گیا اور اولین 3 برسوں تک اسے بے بی گیز کہا جاتا تھا۔

بعد ازاں کمپنی نے اسے کیو ٹپس بے بی گیز پکارنا شروع کیا اور بتدریج بے بی گیز کا استعمال ترک کردیا۔

اس کے بعد سے اسے کیو ٹپس ہی کہا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں