ایس آئی ایف سی کی فیصلہ کن اور مؤثر قیادت کی بدولت توانائی کے بڑے منصوبے پاکستان کی صنعتی ترقی کو نئی جہت فراہم کر رہے ہیں۔
نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) نے شیخوپورہ میں 220 کلو واٹ قائداعظم بزنس پارک گرڈ اسٹیشن کو کامیابی سے فعال کر دیا۔
یہ پیش رفت شیخوپورہ اسپیشل اکنامک زون میں قائم بڑے صنعتی صارفین کے توانائی تقاضوں کی تکمیل کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے۔
چار ارب روپے سے زائد لاگت سے مکمل یہ منصوبہ صنعتی صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کر کے معاشی سرگرمیوں کو تقویت دے گا۔


