spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کائنات کی ابتداء میں بننے والی گیس کے انتہائی گرم مجموعہ کا مشاہدہ

سائنس دانوں نے خلا میں گیس کے ایک انتہائی گرم مجموعے کی نشان دہی کی ہے جس سے متعلق ان کا خیال تھا کہ اس کو اس جگہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

گیس کا یہ مجموعہ کائنات کی ابتدائی دور (بِگ بینگ کے 1 ارب 40 کروڑ برس بعد) میں دریافت ہوا ہے جو محققین کی توقعات سے زیادہ گرم ہے۔

 

یہ اتنا حیران کن ہے کہ محققین شروع شروع اس کے مشاہدے کو غلطی سمجھے تھے۔

یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا سے تعلق رکھنے والے ڈاژی ژو نے بتایا کہ سائنس دانوں کو توقع نہیں تھی کہ کائنات کے ابتدائی دور میں وہ کوئی شدید گرم کلسٹر دیکھ سکتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ پہلے ان کو اس سگنل پر شک تھا۔ لیکن مہینوں تک کی جانے والی تصدیق کے بعد اس بات کو قبول کر لیا گیا کہ یہ گیس توقع سے کم از کم پانچ گُنا زیادہ گرم ہے۔ یہ توانائی آج دریافت ہونے والے کلسٹرز سے زیادہ ہے۔

سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ ابتدائی کائنات میں کوئی شے (ممکنہ طور پر تین عظیم الجثہ بلیک ہولز جو کلسٹر میں پائے گئے تھے) اس کلسٹر کے اطراف میں گرم ہوا بھر رہی تھی۔ ان کا نہیں خیال تھا کہ کائنات کے ابتدائی دور میں اتنی طاقتور شے موجود ہوگی۔

سائنس دانوں نے یہ دریافت SPT2349-56 نامی ایک ’بیبی‘ گلیکسی کلسٹر کا مشاہدہ کرتے ہوئے جس کے لیے سائنس دانوں نے تقریباً 12 ارب برس ماضی میں جھانکا۔ اگرچہ، اس جھرمٹ کی عمر کم ہے لیکن یہ بہت وسیع ہے اور اس میں 30 فعال کہکشائیں موجود ہیں اور اس کا مرکز 5 لاکھ نوری سال کا فاصلہ رکھتا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں