بیلاروس کی ایک جانباز نے 20 ہزار 945 فٹ بلندی پر ہیلی کاپٹر سے جمپ لگا کر اسکائی سرفنگ کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
اولگا نومووا (جو گزشتہ 15 برس سے اسکائی سرفنگ کر رہی ہیں) نیپال کے ایک علاقے سیانگبوچے میں بلند ترین اسکائی سرف جمپ کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے ہیلی کاپٹر سے کودیں۔


