واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف جاری اپنی طاقت ور اقتصادی حکمت عملی میں ایک نیا زاویہ شامل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا اپنے تیل کی فروخت سے جو رقم حاصل کرے گا، اسے صرف امریکی ساختہ مصنوعات کی خریداری پر خرچ کیا جائے گا
جس کا مطلب ہے کہ امریکا نے نہ صرف تیل پر کنٹرول حاصل کر لیا بلکہ وینزویلا کی تجارتی آزادی بھی امریکی منافع کے تابع کر دی ہے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اس نئے معاہدے کے تحت وینزویلا سے 30 ملین سے 50 ملین بیرل تک تیل امریکا کو پہنچایا جائے گا۔


