spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

10 بیٹیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش، باپ خوشی میں بچیوں کے نام بھول گیا، ویڈیو وائرل

ہریانہ کی ایک 37 سالہ خاتون نے 10 بیٹیوں کے بعد 11 ویں بچے کے طور پر بیٹے کو جنم دیا ہے۔ یہ ڈلیوری ہائی رسک تھی، تاہم ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ ہریانہ کے ضلع جند کے شہر اوچانہ کے اوجس ہسپتال اینڈ میٹرنٹی ہوم میں پیش آیا۔

ماں کو خون کے تین یونٹس کی ضرورت پڑی۔ ڈاکٹر نرویر شیوران نے بتایا کہ یہ ڈلیوری ہائی رسک تھی، مگر ماں اور بچہ محفوظ ہیں۔

بچے کے والد، سنجے کمار نے بتایا کہ خاندان کو بیٹے کی امید تھی۔ ان کی بڑی بیٹی کلاس 12 میں پڑھ رہی ہے اور تمام بچوں کو تعلیم دلانے کے لیے والد بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

یہ معاملہ سوشل میڈیا پر اس وقت زیر بحث آیا جب ایک ویڈیو میں والد کو اپنی دس بیٹیوں کے نام یاد کرنے میں مشکل پیش آئی۔

والد نے کہا کہ وہ بیٹے کے لیے کسی دباؤ میں نہیں ہیں اور لڑکیاں بھی ہر میدان میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔

یہ واقعہ ہریانہ کے صنفی تناسب پر بھی روشنی ڈالتا ہے، جہاں 2025 میں ہر 1,000 مردوں پر 923 خواتین کا تناسب ریکارڈ کیا گیا، جو قومی اوسط سے کم ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں