spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

انگلش اسکواش اسٹار ٹوری ملک کراچی میں مداحوں کی محبتوں کا مرکز بن گئیں

کراچی:

کراچی اوپن انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی انگلینڈ کی اسکواش اسٹار ٹوری ملک کراچی میں مداحوں کی محبتوں کا مرکز بن گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیفنس اتھارٹی کریک کلب کے آصف نواز اسکواش کمپلیکس میں ٹوری ملک مداحوں میں گھل مل گئیں، ٹوری ملک ایک ننھی بچی کو گود میں اٹھاکر اس کے ساتھ کھیلتے ہوئے پاکستانی خواتین کے ساتھ  خوش گپیاں کرتی رہیں۔

21 سالہ ٹوری ملک کے والد کامران ملک پاکستان نژاد برطانوی شہری ہیں جبکہ ان کی والدہ سوزن ملک کا تعلق انگلینڈ سے ہے، عالمی اسکواش میں ملک فیملی کے نام سے مشہور اس گھرانے کے دیگر بچے بھی اسکواش کھیلتے ہیں۔

2019ء میں 15 برس کی عمر میں پروفیشنل اسکواش کھلاڑی بن جانے والی ٹوری ملک اب تک 18 انٹرنیشنل مقابلوں کے فائنل میں رسائی پا چکی ہیں جبکہ وہ 9 ٹائٹلز جیت چکی ہیں۔

ٹوری نے کراچی کے معتدل موسم اور یہاں کی روایتی میزبانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے، والد کی وجہ سے میرا پاکستان سے گہرا تعلق ہے، مجھے پاکستان آکر ہمیشہ یہ محسوس ہوتا ہے جیسے میں اپنے گھر میں ہوں، کراچی کے لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں اور یہاں ملنے والی پذیرائی  پر انہیں بہت مسرت ہوتی ہے۔

عالمی اعزاز اپنے نام کرنے کا خواب دیکھنے والی ٹوری ملک کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل محنت کرتے ہوئے بھرپورعزم اور جذبے کے ساتھ  مستقبل میں کامیابیوں کے حوالے سے بہت پُرامید ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں