spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

لگت بلتستان میں ای۔پاکستان ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم (EPADS) کے نفاذ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد/گلگت بلتستان: گلگت بلتستان میں ای۔پاکستان ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم (EPADS) کے نفاذ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد/ وفاقی پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) اور گلگت بلتستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی(GBPPRA) کے مابین گلگت بلتستان میں ای۔پاکستان ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم (EPADS)کے نفاذ کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ۔یادداشت پر گلگت بلتستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر/سیکریٹری فنانس نجیب عالم اور EPADS کے پراجیکٹ ڈائریکٹر شیخ افضال رضا نے دستخط کیے۔

تقریب میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا اور وفاقی پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر حسنات احمد قریشی نے شرکت کی۔

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اس موقع پر EPADS کے نفاذ کو گلگت بلتستان میں پبلک پروکیورمنٹ اصلاحات کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے سرکاری خریداری کے عمل کو شفاف، مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے گا۔

انہوں نے وفاقی پی پی آر اے سے قریبی تعاون اور مسلسل تکنیکی معاونت کی فراہمی کی درخواست کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ باہمی اشتراک کے ذریعے گلگت بلتستان میں ای۔پروکیورمنٹ نظام کے مؤثر اور پائیدار نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

وفاقی پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر حسنات احمد قریشی نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے گلگت بلتستان میں EPADSے نفاذ کے لیے مکمل تعاون اور تکنیکی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام شفافیت، مسابقت اور احتساب کو فروغ دینے کے ساتھ بدعنوانی کے امکانات میں کمی اور عوامی وسائل کے مؤثر استعمال میں مددگار ثابت ہوگا۔

اس یادداشت کے تحت دونوں اداروں نے گلگت بلتستان میں EPADS کے نفاذ کے عمل کے باقاعدہ آغاز پر اتفاق کیا ۔ پہلے مرحلے میں گلگت بلتستان کے مختلف سرکاری اداروں کے افسران اور متعلقہ ٹیموں کو جامع تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ نظام کے عملی نفاذ کے دوران کسی قسم کی تکنیکی یا انتظامی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

تقریب کے اختتام پر منیجنگ ڈائریکٹر پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی حسنات احمد قریشی نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

یہ مفاہمتی یادداشت گلگت بلتستان میں جدید ای۔پروکیورمنٹ نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جس کے ذریعے سرکاری خریداری کے تمام مراحل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل، شفاف اور قابلِ نگرانی بنایا جا سکے گا، اور گڈ گورننس و شفاف طرزِ حکمرانی کے فروغ میں معاونت حاصل ہوگی۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں