گلگت۔
نگران وزیر تعلیم و قانون بہادر علی نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا
چارج سنبھال لیا۔ منگل کے روز حلف برداری کی تقریب کے بعد وزارتِ تعلیم پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
نگران وزیر بہادر علی کا تعلق ضلع غذر کے علاقے یاسین سے ہے۔ وہ ایک نامور ماہرِ تعلیم اور ممتاز سماجی شخصیت ہیں۔ اس سے قبل وہ آغا خان ایجوکیشن سروس میں جنرل منیجر کے طور پر جبکہ روپانی فاؤنڈیشن میں ایجوکیشن ایڈوائزر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔


