گلگت :
گلگت بلتستان کے نگران صوبائی وزیرِ اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی غلام عباس نے آج اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔
محکمہ اطلاعات پہنچنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات فاروق احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیم خان اور محکمہ کے دیگر افسران و عملے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔


